لاہور(پی این آئی)ہمیں انصاف دیا جائے، جعلی ڈگری کے الزام پر فارغ ہونے والے پی آئی اے کے پائلٹ نے کہاں کیس کر دیا؟جعلی ڈگری کی بنیاد نوکری سے فارغ ہونے والے پی آئی اے کے پائلٹ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا.پی آئی اے کے سابق پائلٹ بلال چغتائی نے آئینی درخواست دائر کی ,درخواست میں
سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ کے تحریری امتحان میں خود نہ بیٹھنے کا الزام عائد کر کے لائسنس معطل کر دیا ہے, 14 جولائی کو لائسنس معطلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا ,لائسنس معطلی نوٹیفیکیشن میں 14 روز میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخی کی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے, سول ایوی ایشن رولز کے تحت ڈی جی سول ایوی ایشن کو ہی اپنے کئے گئے فیصلے پر دائر اپیل فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جو غیر آئینی ہے .درخواست گزار پائلٹ کا موقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا. ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے ہی فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کرنے کا اختیار دینا آئین میں دیئے گئے فیئر ٹرائل حقوق کی خلاف ورزی ہے .عدالت سےا ستدعا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار دینے کے رولز کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے. ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ,درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں