کراچی(پی این آئی)مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی کے ایک ضلعے کے ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیئے گئے، پی ٹی آئی قیادت کی کڑی تنقید۔مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے ضیا الرحمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ضیا الرحمان کا تعلق
پرووینشل مینجمنٹ سروس کے پی کے سے ہے، ضیا الرحمان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کیا گیا ہے۔ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضیاء الرحمان خیبر پخنوتخوا میں بھی انتظامی عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں، وہ کمشنر افغان رفیوجی اور ڈی سی خوشاب بھی رہ چکے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں