پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں کشمیری حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے قرارداد منظور، حکومت، اپوزیشن سب متفق ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں کشمیری حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے قرارداد منظور، حکومت، اپوزیشن سب متفق ہو گئے۔سینیٹ میں کشمیری رہنما آسیہ اندرانی سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے آسیہ

اندرابی سے اظہار یکجہتی کی قرار داد پیش کی، جو منظور کرلی گئی۔قرارداد میں سینیٹ ارکان نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں کردار ادا کرنے پر آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیدی رہنما کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی وارڈ میں منتقل کرنے کی مذمت کی ہے اور آسیہ اندرابی کی رہائی کامطالبہ کیا۔آج مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے ، اس موقع پر احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close