اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ کرونا بیماری کا تدارک صرف احتیاط ، اللہ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے ، پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آرہا ہے کہ کرونا کے باعث باپ بیٹے سے ، ماں بیٹی سے اور بہن اپنے بھائی سے نہیں مل پا رہے ،
پارٹی رہنمائوں سینیٹر کامل علی آغاز اور میاں عمران مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت کا کہنا تھا کہ کرونا بیماری سے ایک عجیب سی فضاپیدا ہو گئی ۔ اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے ، یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی ۔ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ اللہ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کرونا سے نہیں بچا سکتا ۔ کامل علی آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے ، آپ انتظار کریں چار اب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھائو بکے گا ، آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ، ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے ۔ شجاعت حسین نے کہ اہے کہ اللہ تعالی کو راضٰ کرنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ جس کو اپنا ہم اپنی دنیا اور آخرت بنا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں