فروغ نسیم نے ہیٹ ٹرک کمل کر لی، عارف علوی سے تیسری بار بطور وزیر قانون حلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں خصوصی تقریب

اسلام آباد (پی این آئی)بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، صدرمملکت عارف علوی نے بیرسٹرفروغ نسیم سے حلف لیا.تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات

نے شرکت کی۔تقریب میں بیرسٹر فروغ نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرمملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے حلف لیا۔گذشتہ روز حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کی تھی کہ وہ کل دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے جارہے ہیں اور وزیر قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close