کراچی(پی این آئی): پاک سرزمین پارٹی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کردیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کے پاس ہمارے علاوہ کوئی اور انتخاب نہیں ہے۔نمائندہنجی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان ہاؤس میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی
چیئرمین نے اعلان کیا کہ پاک سرزمین پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ ’اہل کراچی نے اعتماد کیا تو موجودہ اختیارات کے ساتھ ہی اُن کے مسائل کو حل کریں گے اور شہریوں کو ثابت کریں گے کہ شہر کا مسئلہ اختیار کا نہیں دراصل کردار کا ہے‘۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ’ایم کیوایم پاکستان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کی کراچی میں کارکردگی بالکل صفر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کے ساتھ تجربات کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’قوم نےہمارےقول وفعل میں کوئی تضاد نہیں دیکھا، اہل کراچی کے پاس ہمارے علاوہ اب کوئی اور انتخاب نہیں ہے‘۔قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نظر نہیں آرہا، حکومت اگر چاہے تواگست میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت اگست میں ختم ہونے جارہی ہے، نئے انتخابات کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں