کراچی(پی این آئی): وفاقی حکومت کے 2 سال کامیابی سے مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کراچی نے یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔نی ٹی وی نیوز کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، جس کی تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے
اس سلسلے میں کہا ہے کہ یوم تشکر کی مرکزی تقریب انصاف ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، یوم تشکر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 2 سال میں وفاقی حکومت نے ملک کو ایک سمت دی ہے، آج پاکستان دن بدن ترقی کا سفر طے کر رہا ہے، کرونا وبا میں وفاقی حکومت نے بہتر کردار ادا کیا۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو وفاقی حکومت کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے عام انتخابات میں شان دار کامیابی حاصل کی تھی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دو سال قبل ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی عوام نے ساسی چوروں سے نجات کے حصول کے لیے عمران خان کی صورت میں ایک نئے لیڈر کا انتخاب کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں