کراچی(پی این آئی)پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی گئی،نجی اسکولوں کی 10ہزار سے زائد کتابیں بھی چیک کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بورڈ رائے ناصر نے کہا کہ 31 پبلشرز کی
کتابوں پر پابندی عائدکر رہے ہیں، ان کتابوں میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد موجود ہے۔اسلام، ملکی سلامتی، امن عامہ اور اخلاقیات کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں ہوسکتا لہٰذا قانون کے مطابق یہ پانچ چیزیں غلط ہونے پر کتاب پرپابندی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی 100 کتب پر پابندی لگا چکے ہیں جس میں بھارت کے خلاف ہمارا جھگڑا کشمیر کا ہے اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا ہے یہاں تک کہ غزوہ احد کے بارے میں بے شمار ناقابل برداشت باتیں شائع ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں