اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس میں سب سے زیادہ اہم کردار عوام کی احتیاط اور حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کا دکھائی دیتا ہے تاہم اب دنیا اس وبا کی ویکسین کی تیاری کی کیلئے کافی آگے تک نکل چکی ہے اور جلد ہی آنے کا امکان بھی ہے ۔تفصیلات
کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مثبت سوچ ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہو سکتاہے کہ کورونا کی ویکسین جلد ہی کسی بھی وقت آجائے ۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہناتھا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری کیلئے 150 سے زائد اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں جن میں سے کم از کم درجن ایسے ہیں جو کہ ایڈوانس سٹیج تک پہنچ چکے ہیں ، اس لیے امید ہے کہ ویکسین جلد ہی کسی بھی وقت آسکتی ہے تاہم اس سال یہ ممکن نظر نہیں آتا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناتھا کہ حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس کی آسان فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل ویکسین ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو ان کہ ان معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں