کس تاریخ سے کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں مزید کمی ہو گی؟ پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان میں کورونا اموات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب کورونا کی صورتحال کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد اب امپیریل کالج لندن نے بھی اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا اموات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا سے 371 ہلاکتیں ہوئیں تھیں اور 20 جولائی سے شروع ہوئے ہفتے میں امید ہے کہ اموات مزید کم ہوں گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ ہفتے میں اموات کی تعداد 247 سے 329 کے درمیان رہے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرد سے فرد میں کورونا منتقلی میں پاکستان چوتھے نمبرپرآگیا ہے تاہم ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔تاہم پاکستان میں فرد سے فرد میں کورونا پھیلنے کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر فرد سے فرد میں کورونا منتقل ہونے کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 0.52 سے 0.83 کے درمیان رہی اور مجموعی طورپرپاکستان میں فرد سے فرد میں منتقلی کی شرح صرف 0.73 ہے۔امپیریل کالج کی رپورٹ کے مطابق فرد سے فرد میں منتقلی کی شرح جتنی کم ہوگی وائرس اتنا کم پھیلے گا۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا تھا جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ تاہم پاکستان میں اگر کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ملک میں کورونا وائرس کے باعث 5682 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں