پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا میں سکول کھولنے کی تیاریاں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اقدامات کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند رہیں گی، تفصیلات جانیئے۔خیبر پختونخوا میں 15 ستمبر سے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم
نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اقدامات کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔اس مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں کے احاطے اور کلاس رومز میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اسکولوں میں کھیلوں اور دیگر غیر تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔مراسلہ میں کہا گیا کہ اسی طرح اسکولوں میں شادی کی تقریبات، جنازے، سیاسی سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہیں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔محکمہ تعلیم کے پی کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسکولوں میں صبح کی اسمبلی نہیں ہوگی، اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں