لاہور(پی این آئی)5 اگست 2020، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو اپنا باقاعدہ حصہ بنانے کا ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی کے امير سراج الحق نے 5 اگست کو اسلام آباد میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرديا۔ امير جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آزاد
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا جائے گا۔ یوم سیاہ کا ايک نکاتی ايجنڈا کشمیر کی آزادی کی جدوجہد ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر اپوزيشن کو کبھی اعتماد میں لینے کی کوشش نہیں کی۔ کشمیر صرف تقریروں سے آزاد نہیں ہوگا۔امیر جماعت کا کہنا تھا کہ بھارت کو پیغام دیں گے کہ انہيں کشمير سے نکلنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں