تیسرے استعفے کے بعد تیسری بار پھر وزیر بننے کی تیاری، صدر عارف علوی سندھ کے اہم سیاستدان سے جمعہ کے روز تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)تیسرے استعفے کے بعد تیسری بار پھر وزیر بننے کی تیاری، صدر عارف علوی سندھ کے اہم سیاستدان سے جمعہ کے روز تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لیں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومت کی طرف سے وکیل کے طور پر پیش ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم کو حکومت نے ایک بار پھر

وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دوسری جانب بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کی ہے کہ وہ کل دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کل صبح منعقد ہوگی اور وہ وزیر قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں