پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ چین نے کورونا ویکسین کی تیاری کی معلومات شیئر کر رہا ہے، کورونا کی وباء کے دوران پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، چین کے سفیر کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ چین نے کورونا ویکسین کی تیاری کی معلومات شیئر کر رہا ہے، کورونا کی وباء کے دوران پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، چین کے سفیر کا اعلان۔پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا ہے کہ کہ وہ وبا شروع ہونے کے بعد ہی سے دونوں ممالک

کے مابین باہمی تعاون کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ چین کو جب کووڈ-19 بحران کا سامنا تھا تو فروری میں پاکستان نے نہ صرف چین کو مدد فراہم کی بلکہ صدر پاکستان عارف علوی نے دورہ کرکے چین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کے حوالے سے پروگرام میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ چین ویکسین تیار کرنے والی تحقیقی معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ سی پیک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس میں 13000 چینی ٹیکنیشن ، انجینئر اور ماہرین کام کر رہے ہیں جبکہ 60000 سے زیادہ پاکستانی ملازمین بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ-19 بحران کے تناظر میں پاکستان کے لئے چینی امداد کا بھی ذکر کیا جس کی مالیت 15 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چین سے 10 چارٹرڈ طیارے ماہرین اور آلات لے کر پاکستان پہنچے ہیں اور حکومت پاکستان کی درخواست پر رواں ماہ کے آخر تک 1000 مزید وینٹیلیٹر پاکستان کو فراہم کیےجائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close