وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 10 ہزار نئی سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا ہے، کس محکمے میں نوکریاں کیسے ملیں گی؟ تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 10 ہزار نئی سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا ہے، کس محکمے میں نوکریاں کیسے ملیں گی؟ تفصیل جانیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے روالپنڈی پولیس کی آن لائن ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پولیس محکمے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کی

جارہی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے شہری پولیس کی آن لائن خدمات حاصل کرسکیں گے جبکہ قریبی پولیس اسٹیشن کی لوکیشن بھی معلوم کی جاسکے گی‘۔اُن کا کہنا تھا کہ پولیس ایپ کی مدد سے شہری راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ گھرخریدنے یا کرایہ پر لینےسے پہلے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی جان سکیں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’ایپ کے ذریعے پولیس کے محکمے کو صحیح معنوں میں عوام کاخادم بنادیا، راولپنڈی میں سرویلنس کیلئےگاڑیوں کے چاروں طرف گھومنے والےکیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ’راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے ’’تحفظ سینٹر‘ ‘قائم کئے گئے ہیں،صوبائی حکومت پولیس کو مالی اور افرادی وسائل فراہم کر رہی ہے، پولیس نفری کی کمی کو پوراکرنےکیلئے 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں‘۔عثمان بزدار نے بتایا کہ ’پنجاب میں 45 نئے تھانے قائم کیے جائیں گے، صوبے میں 101تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے زمین مختص کر دی گئی ہے‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close