اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہو تو وزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا، عثمان بزدار کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا

لاہور (پی این آئی)اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہو تو وزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا، عثمان بزدار کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شوبازی کی بجائے عملی اقدامات ہونے کی

وجہ سے مون سون میں لاہور وینس نہیں بنا،اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں بلکہ مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ کسی صوبے اور علاقے کی تفریق کے بغیر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف ان کے تحفظات اور مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں بلکہ انہیں فوری حل بھی کراتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close