اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والے سرمایہ کار کو 50 فیصد سبسڈی دیں گے، وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے وعدہ کر لیا۔وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسموگ کی وجہ گاڑیوں سے 42 فیصد مضر صحت گیس کا اخراج ہے، انہوں نے کہا کہ
پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی۔ زرتاج گل نے کہا کہ 2012 میں پاکستان سی این جی پر منتقلی میں ٹاپ پر تھا، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کو گرین اکانومی بنایا جائے۔زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ مرغزار چڑیا گھر ہمارے حوالے کیا جائے، کمبوڈیا کی ٹیم کاون ہاتھی کے لیے آئی ہوئی ہے، کمبوڈیا کی ٹیم کاون ہاتھی کامعائنہ کریگی باہر لے جانے کے قابل ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ کاون کو بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے جانے نہیں دیا جائیگا، کمبوڈیا کی ٹیم کاون کی صحت کا معائنہ کرے گی۔زرتاج گل نے کہا کہ کاون کےساتھ ناروا سلوک پر پہلے ہی بدنامی ہو چکی ہے، جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو چڑیاگھر کا اختیار نہیں دیا جارہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں