سکولوں میں انٹرنیٹ کی سستی اور آسان فراہمی ممکن بنائی جائے، وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)سکولوں میں انٹرنیٹ کی سستی اور آسان فراہمی ممکن بنائی جائے، وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی اہم ضرورت بن چکی ہے، اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی سے متعلق ضروری

اقدامات کیے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ اس مقصد کے لئے بھی انٹرنیٹ کی وسیع کوریج اور آسان دستیابی نہایت ضروری ہے، اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اورسستی فراہمی سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، انضمام شدہ علاقوں، سندھ کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ فراہمی اور بہتر کوریج پر توجہ دی جائے۔وزیر اعظم کی زیرصدارت ملک میں انٹرنیٹ کوریج بڑھانے اور بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں خصوصاً دوردراز، پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کوریج پر بریفنگ دی گئی۔یو ایس ایف کی جانب سے گزشتہ 2 سال کےمنصوبوں اور رواں سال کے اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی و بہتری کیلئے مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں انضمام شدہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔یوایس ایف کی جانب سےانٹرنیٹ سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے فائبرآپٹک بچھانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، گزشتہ 2 سال میں 1800 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں بچھائی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ اس سال 547 یونین کونسلوں میں 4600 کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close