اسلام آباد(پی این آئی)غریب عوام کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کا منصوبہ، وزیراعظم عمران خان نے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس سال 4.77 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، 3 سے 10 مرلے کے چھوٹے گھروں کی تعمیر پر سبسڈی دی جائے گی۔ای سی سی اجلا س میں ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کیلئے 4 کروڑ 18 لاکھ روپے کی منظوری سمیت پاکستان آرمی کیلئے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ای سی سی اجلاس میں تمباکو کی 6 مختلف کیٹگریز کیلئے88.43 روپے سے237.52 روپے فی کلو ریٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسانوں کو کم شرح سود پر6.86 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں