کرم ایجنسی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پارا چنار کے اکبر چوک میں دہماکہ، 13افراد زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

پارچنار(پی این آئی)پارچنار اکبر چوک میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق پارچنار اکبر چوک میں دھماکہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونےکی

اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار دھماکے میں 13 افراد زخمی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہیں،سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکہ خیز مواد ہتھ ریڑھی میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close