کراچی کے جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کون سے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گئیں؟ ڈاکٹر سیمی جمالی کی صحت کے دعاؤں کی اپیل کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کون سے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گئیں؟ ڈاکٹر سیمی جمالی کی صحت کے دعاؤں کی اپیل کر دی گئی، کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔ڈاکٹر سیمیں

جمالی کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال میں بطور ایگزیکٹوو ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں، ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ان میں کولون (بڑی آنت) کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اسوقت کینسر کے دوسرے اسٹیج پر ہیں، نجی اسپتال میں ڈاکٹر انعام کی زیر نگرانی ایک سرجری بھی ہو چکی ہے، کل 12 کیمو تھیراپی کے سیشن ہوں گے جن میں سے دو کیموتھیراپی ہوچکی ہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ سرجری کے بعد دوبارہ اسپتال کے فرائض سنبھال لیے ہیں اور علاج بھی جاری ہے، پوری زندگی عوام کی خدمت کی ہے، امید ہے اللہ تعالیٰ جلد صحتیابی دے گا، پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close