ن لیگی رہنما رات کے اندھیرے میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں؟ ایک دن حکومت گرانے کی باتیں اور اگلے دن خاموش کیوں؟ پیپلز پارٹی کے سینئر ترین لیڈر نے ن لیگی حکمت عملی کا کچا چٹھا کھول کر بیان کر دیا

کراچی (پی این آئی)سینئر قانون دان اوررہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں،ایک دن حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں اگلے دن خاموش ہوجاتے ہیں،بلاول بھٹو کا یہ بیان مناسب ہے کہ وہ حکومت نہیں گرانا چاہتے ۔کورونا کے ماحول میں محاذ آرائی کی سیاست نہ ہوتو

بہتر ہے ۔نون لیگ میں حکومت کو بھیجنے یا نہ بھیجنے پر کنفیوژن ہے ،حکومت گرانے کا آسان طریقہ بجٹ کی مخالفت تھی ، بجٹ اجلاس میں رانا تنویر جیسے لیگی رکن نہیں آئے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے انہیں معلوم ہونا چاہئے جب وزیراعظم گرفتار ہوتا ہے تو مارشل لاء لگتا ہے ۔جب ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہوئے تو ملک میں آمریت آئی تھی ۔ہم چاہتے ہیں حکومت کام کرے یا گھر جائے ۔نون لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں کچھ معلوم نہیں ۔ایک دن حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں اگلے دن خاموش ہوجاتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ احسن اقبال ،شاہد خاقان اورخواجہ آصف ایک ساتھ بولتے ہیں ایک ساتھ چپ ہوتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close