حکومت 15 اگست سے سکول کھول کر اساتذہ کو معاشی بدحالی سے بچائے، پاکستان کے بڑے شہر میں اساتذہ کا زبردست مظاہرہ، سڑک بلاک کر دی

ملتان (پی این آئی) سکولوں کھولنے کے لئے اساتذہ کا مظاہرہ، سٹرک بلا ک کردی ، نعرے بازی کی گئی ، تفصیل کے مطابق سینٹ سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے چونگی نمبر 9 سے گھنٹہ گھر چوک تک ایک پر امن ریلی نکالی اورتعلیمی اداروں کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا سر پرستِ اعلی “محمد جہانزیب

خان ،چیئر مین محمد عرفان افضل ، صدر چوہدری عاشق ، جنرل سیکرٹری محمد شاہد کامران اور پریس سیکرٹری عبدالماجد خان”نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنمنٹ کے 15 ستمبر سے سکولز کھولنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس پر گورنمنٹ ریلیف پیکج کا اعلان کرییا 15 اگست ، 2020 سے سکولز کھول کر اساتذہ کرام کو معاشی بدحالی سے بچائے۔حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے اور پرائیویٹ سکولز کیساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرے۔ریلی میں ظفر مغل محمد اقبال طاہر شاہ ،اشتیاق احمد، محمد ندیم قادری، محمددلشاد ،محمد سانول ، راؤمحمد افضل یوسف،عمران ملک،محمدآصف، اے ڈی ، میڈم سحر ابرار، میڈ م ثناء اقبال، میڈم فوزیہ فیصل نے بھر پور شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں