آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے قطری سفیر کی ملاقات

راولپنڈی(پی این آئی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہونے والی قطری سفیر نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن الرحمن کی ملاقات ہوئی

ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے قطر کے سفیر کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران قطری سفیر شیخ سعود بن الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ کے لیے اقدامات کروں گا۔قطری سفیر کیساتھ ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں