پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی دوڑ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا،این ٹی آئی نیوکلیئرسکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ایٹمی ہتھیاروں سےمتعلق این ٹی آئی نیوکلیئرسکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ جاری۔ پاکستان نیوکلیئرہتھیاروں کے حامل ممالک میں اثاثوں کی سکیورٹی کوسب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار۔ تفصیلات کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے والے ممالک میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں

بہتری آئی ہے۔این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر نے این ٹی آئی نیوکلیئرسکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این ٹی آئی نیوکلیئرسکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو نیوکلیئرسکیورٹی اقدامات پر بہترملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی دوڑ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔این ٹی آئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے41 کےمقابلے میں پاکستان نے47 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این ٹی آئی انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق جوہری تنصیبات کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا 33واں جبکہ بھارت کا 38واں نمبرہے۔ اس ضمن میں معروف ریٹائرڈ امریکن کیریئر ڈپلومیٹ لورا کینیڈی نے این ٹی آئی کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے درجے میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا ہے کہ این ٹی آئی انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ میں خوش آئند بات یہ ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ممالک میں پاکستان کی سکیورٹی کی درجہ بندی میں سب سے زیاہ بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ این ٹی آئی رپورٹ کے مطابق گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close