کویتی ائیرلائن نے یکم اگست سے ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا

کویت سٹی (پی این آئی) کویت ائیرویز نے یکم اگست سے صرف ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا، کویت کی ہوا باز کمپنی دنیا کے 19 مختلف شہروں کیلئے کمرشل پروازیں بحال کر دے گی، پاکستان کے شہر لاہور کیلئے بھی پروازیں بحال ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کویت ائیرویز نے

حالات میں کچھ بہتری آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو کسی حد تک بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کویت ائیرویز یکم اگست سے کئی شہروں کیلئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے جا رہی ہے۔ کویت ائیرویز کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یکم اگست سے دنیا بھر کے 19 شہروں کیلئے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ ان شہروں میں پاکستان کا صرف ایک شہر شامل ہے۔کویت ائیرویز یکم اگست سے پاکستان کے شہر لاہور کیلئے بھی بین الاقوامی پروازیں بحال کر دے گی۔واضح رہے کہ مارچ میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے سب ہی ممالک نے بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔تاہم اب پاکستان سمیت کئی ممالک بین الاقوامی پروازیں محدود حد تک بحال کر چکے ہیں۔ کویت ائیرویز کے علاوہ بیشتر خلیجی ائیرلائن جن میں ایمرٹس، اتحاد، گلف ائیر، قطر ائیرویز اور دیگر شامل ہیں، یہ بھی پاکستان کیلئے بین الاقوامی پروازیں بحال کر چکی ہیں۔کویت ائیرویز کی پروازوں کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے شہری پاکستان اور کویت کے درمیان سفر کر سکیں گے۔ تاہم مسافروں کو فضائی سفر سے قبل صحت سے متعلق جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ دیگر ائیرلائن کی طرح کویت ائیرویز کے مسافروں پر بھی سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانا اور اس کی رپورٹ جمع کروانا لازم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں