کراچی (پی این آئی) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 15 اگست سے سندھ میں کوئی سکول نہیں کھلے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے متاثرہ مریضوں میں ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔سندھ میں 82 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں یہ تعداد بہت
کم ہے۔کورونا کے مریضوں کے جاں بحق ہونے کی شرح بھی سندھ میں تمام صوبوں سے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا 15اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا۔ہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور نہ ہی پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو یہ اجازت دیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں دس سال تک کی عمر کے 3 ہزار 249 بچے کورونا سے متاثر ہوئے۔ سماجی رانطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ 12 سے 17 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد نوجوان کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 22 ہزار 554 مرد و خواتین کورونا کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کورونا انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے، حفاظتی تدابیر کے ساتھ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری کورونا کے تدارک کیلیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ عید کے بعد یونیورسٹیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حالات موافق نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں