راولپنڈی میں ماں کا بیٹے پر تشدد،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاکستانی داد دیں گے

راولپنڈی (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں بیٹے کے ماں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی احسن یونس سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہی پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں بیٹے نے ماں پر شدید تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔یہ واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں بیٹے نے ماں پر بدترین تشدد کیا۔تشدد کرنے والے شخص کا نام ارسلان بتایا گیا ہے. خیال رہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قانون بھی حرکت میں آ گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ارسلان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کے معاملے کا سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نےفوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جس کے بعد والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close