مراد سعید تو سرکاری پانی بھی نہیں پیتے ،وفاقی وزیر مواصلات پر لگنے والے کرپشن الزامات کا دفاع کرنے کون میدان میں آگیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مراد سعید سرکاری پانی بھی نہیں پیتے بلکہ گھر سے لے کر آتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مراد سعید پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کو کوئی تسلیم ہی نہیں کرسکتا، وہ تو

سرکاری پانی بھی نہیں پیتے بلکہ گھر سے پانی لے کر آتے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کے الزامات لگانے کی عادت ہے۔چاند کی رویت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورے پاکستان نے دیکھا ہے کہ آج دوسرے دن کا چاند نظر آیا لیکن عید کے اعلان کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے ، چاند کو دیکھنے کیلئے جدید آلات کا استعمال کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close