اسلام آباد(پی این آئی)اوگرا نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ۓیک دیئے، کرایوں میں کتنا اضافہ منظور کر لیا؟ نفاذ کب سے ہو گا؟آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا )نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کرایوں میں اضافے کا مطالبہ مان لیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے لانگ روٹس
کے لیے کرایوں میں 9.6 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ40 ہزار لیٹر سے زائد صلاحیت والے ٹینکرز کا کرایہ بڑھایا گیا ہے۔ڈپو سے پیٹرول پمپ تک کرایہ ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز چھوٹے روٹس پر کرایہ ازخود طے کر سکتی ہیں۔ضرورت پڑنے پر دو سال بعد کرایوں پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں