سندھ میں پبلک پارک، واکنگ ٹریکس، محلے کے پارک عوام کے لیے کھول دیئے گئے، ایس او پیز کی پابندی لازمی، وزیر اعلیٰ کی منظوری سے کمشنرز کو مراسلہ ارسال

کراچی(پی این آئی)سندھ میں پبلک پارک، واکنگ ٹریکس، محلے کے پارک عوام کے لیے کھول دیئے گئے، ایس او پیز کی پابندی لازمی، وزیر اعلیٰ کی منظوری سے کمشنرز کو مراسلہ ارسال ,کرونا اورلاک ڈاؤن میں تفریحی مقامات پر پابندی کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے

کہ پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی نہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تفریحی مقامات کی پابندی سے متعلق وزیراعلیٰ کی منظوری سے تمام کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پبلک پارکس، واکنگ ٹریکس اور محلے کے پارکس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی نہیں تاہم پبلک پارکس میں داخلے کے لیے کورونا ایس اوپی پرعمل کرانا ضروری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، شہری ایس او پیزکے تحت وہاں جا سکتے ہیں۔ تاہم پبلک پارکس میں اجتماع اور ہجوم بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں