ملک بھر میں کمی لیکن کراچی میں کورونا کیسز میں 24 گھنٹے میں 100 فیصد اضافے کی پریشانی پھیلا دی، کل کتنے اور آج کتنے کیسز سامنے آئے؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں کمی لیکن کراچی میں کورونا کیسز میں 24 گھنٹے میں 100 فیصد اضافے کی پریشانی پھیلا دی، کل کتنے اور آج کتنے کیسز سامنے آئے؟ جانیئے۔کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، 21 جولائی کو کراچی میں کورونا کے 324 کیسز رپورٹ ہوئے

تھے جبکہ آج شہر میں 714 کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔سب سے زیادہ 302 کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹے قبل ضلع وسطی میں صرف 42 کیسز سامنے آئے تھے۔آج ضلع شرقی میں 200 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ضلع شرقی میں 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔کراچی کے ضلع جنوبی میں 94کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 110 کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ضلع کورنگی میں آج 87 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ کل 43 کورونا کےکیسز سامنے آئے تھے۔آج ضلع ملیر میں 39 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل 49 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ضلع غربی میں آج 31 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز صرف 9 کورونا کے کیسز آئے تھے۔سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 80 فیصد مریض گھروں میں ہی صحت یاب ہو گئے، صرف 20 فیصد افراد قرنطینہ مراکز یا اسپتالوں میں جاکر صحت یاب ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 14 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 88 ہزار سے زائد افراد اسپتال گئے بغیر گھروں پر ہی ٹھیک ہو گئے۔صوبائی محکمۂ صحت نے اس سلسلے میں رپورٹ تیار کر کے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک لاکھ 14 ہزار کیسز میں سے 82 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 88 ہزار سے زائد افراد اسپتال گئے بغیر گھروں پر ہی ٹھیک ہوگئے۔صوبے کے 15 قرطینہ سینٹرز میں صرف 2 ہزار 933 افراد صحت یاب ہوئے، صوبے کے 51 نجی و سرکاری اسپتالوں میں 2 ہزار 872 افراد صحت یاب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں صحت یاب ہونے والوں میں 70 فیصد مرد، 30 فیصد خواتین ہیں۔53 ہزار 942 کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی عمریں 21 سے 40 سال کے درمیان ہیں،11ہزار 954 صحت یاب افراد کی عمریں 1 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔کورونا سے صحت یاب ہونے والے 34 ہزار 164 افراد کی عمریں 41 سے 60 سال کے درمیان ہیں، 9 ہزار 948 صحت یاب افراد کی عمریں 61 سے 100 سال کے درمیان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں