شاباش لاہور پولیس لاہور پولیس کے 386 کورونا کو شکست دے کر ڈیوٹی پر واپس آ گئے، 40 ابھی قرنطینہ میں ہیں

لاہور(پی این آئی)لاہور پولیس کے 386 کورونا کو شکست دے کر ڈیوٹی پر واپس آ گئے، 40 ابھی قرنطینہ میں ہیں.سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی، دس دنوں میں صرف ایک اہلکار کورونا پازیٹو ہوا۔ مجموعی طور لاہور پولیس کے کورونا وباء سے 431 اہلکار

متاثر ہوئے۔ جن میں 386 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے صرف 40 اہلکار قرنطینہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close