لاہور (پی این آئی ) پنجاب حکومت نے عید کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہال ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز مالکان سے یکم ستمبر
کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا،اسلم اقبال نے مزید کہا کہ عید کے بعدریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں۔عید تک ایس اوپیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے۔اانہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کورونا کیسز نیچے آئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے وفاق اور دیگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 10ہزار468کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 51ہزار 283کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18ہزار331ٹیسٹ کیے جن میں 1332 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 38کورونا مریض انتقال کر گئے۔ ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 677ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 6676، پنجاب کی7435، کے پی کے کی1307، اسلام آباد کے 2527، بلوچستان کی135، گلگت بلتستان کے 60اور آزاد کشمیر کے 191ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں255 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہے۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2394 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں