ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی لیکن وہ واحد اہم شہر جہاں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی نسبت آج صوبائی دارالحکومت میں 100فیصد زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ

24 گھنٹوں میں 10 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 109 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھںٹوں میں مزید 19 اموات بھی ہوئیں اور یہ تعداد 2060 تک پہنچ گئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک 17لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 332 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 51 ہزار 283 اب بھی فعال ہیں جب کہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھرکےاسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے، 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں جب کہ اس وقت 2 ہزار 394 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ دوسری جانب عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرگئی جبکہ دنیا کے مختلف ممالک بحران کے خلاف ردعمل پر تقسیم ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کیسز کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جہاں 39 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بہتر ہونے سے قبل بدقسمتی سے یہ بدتر ہوسکتا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close