غیر مسلم ممالک کے مقابلے میں اسلامی ممالک میں کورونا وائرس قدم نہ جما سکا، سب سے زیادہ متاثرہ 10ممالک میں ایک بھی اسلامی ملک شامل نہیں

نیویارک (پی این آئی) اسلامی ممالک کورونا وائرس کو تیزی سے شکست دینے لگے، مہلک وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک کی فہرست میں اب کوئی اسلامی ملک شامل نہیں، ایران 11 ویں، پاکستان 12 ویں اور سعودی عرب 13 ویں نمبر پر موجود۔ تفصیلات کے مطابق مغربی ممالک کے مقابلے میں اسلامی ممالک

مہلک کورونا وائرس کو زیادہ تیزی سے شکست دینے لگے ہیں۔کئی ماہ بعد پہلا موقع ہے جب دنیا کے 10 سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اب کوئی اسلامی ملک شامل نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ اسلامی ملک ایران ہے جو اب عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان 12 ویں اور سعودی عرب 13 ویں نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جناب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور فعال متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک کی مختلف ریاستوں میں اس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد20 لاکھ ہے۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد21 لاکھ66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک بھر میں وائرس سے اب تک81 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41008 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2166532 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد فعال مریض ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار 862 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد سات لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ روس میں اب تک کورونا وائرس سے 12ہزار 745 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے 28771افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close