نون لیگ کیوں عثمان بزدار سے پریشان ہو گئی ؟وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہباز شریف سے موازنہ کرنے والے اب حیران کیوں ہیں؟وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا کیا کام کر دیا جو باقی وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہترین چوائس بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی )دوسری طرف پنجاب میں نون لیگ نے پنجاب بچاؤ تحریک کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کے اندر جو عثمان بزدار کے مخالفین ہیں وہ ذرا غور کریں کہ نون لیگ اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہے اس سے بڑ ھ کر عثمان بزدار کی کامیابی اور کیا ہو گی۔

روزنامہ جنگ میں شائع معروف صحافی منصور آفاق اپنے حالیہ کام میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی جانچنے والے اب بتائیں کہ نون لیگ کیوں عثمان بزدار سے پریشان ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاشہباز شریف سے موازنہ کرنے والے اب حیران کیوں ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کچھ کام ایسے کئے ہیں جن سے ان کی لگن، محنت، نیت، قابلیت اور دور اندیشی صاف نظر آتی ہے۔ اب تو یہ ثابت ہو گیا ہے ملک کے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہترین چوائس ہیں۔پنجاب میں تو خیر بے تحاشا کام ہو رہے ہیں مگرعثمان بزدار وہ پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جن کی جانب سے بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے بلوچستان میں 100بستروں کا ہسپتال اور زائرین کیلئے تافتان میں کمیونٹی سینٹر کے قیام کےلئے فنڈ دیےگئے۔ جنوبی پنجاب میں بڑے کام کئےڈی جی خان میں ایسی لوکیشن پر دل کا اسپتال بنایا تاکہ پنجاب کے ساتھ بلوچستان کے عوام بھی اُس سے مستفید ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close