عید الاضحیٰ کی صفائیاں اور سیلاب کی ممکنہ صورتحال، حکومت پنجاب نے بلدیاتی افسران اور ملازمین کے بلا اجازت شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی

لاہور ( پی این آئی) عید الاضحیٰ کی صفائیاں اور سیلاب کی ممکنہ صورتحال، حکومت پنجاب نے بلدیاتی افسران اور ملازمین کے بلا اجازت شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی,حکومت پنجاب نے لوکل گورمنٹ اور اس سے متلقہ تمام اداروں کے افسران و ملازمین کے بغیر اجازت کے شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی

ہے, اگر کوئی افسر بغیر مجاز اتھارٹی سے شہر سے باہر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔ اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ عید الضحی کی چھٹیاں ختم ہونے تک کوئی بھی افسر اپنے شہر کو چھوڑ کر دوسرے شہر نہیں جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق عید الضحی اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے حکومت پنجاب نے محکمہ بلدیات اور اس سے متلقہ اداروں کے افسران و ملازمین پر شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے محکمہ لوکل گورمنٹ کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع میںڈویژنل کمشنروں کو مجاذ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپویشن میں ڈی سی کی اجازت کے بغیر کوئی افسر شہر چھوڑ کر نہیں جاسکے گا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ہر افسر شہر میں ہی موجود رہے گا عید الضحی کے موقع پر شہروں میں صفائی کے لئے ہنگامی بنیادو پر ماسٹر پلان ترتیب دئیے جائیں اس اجازت لی جائے اور کسی جگہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تاہم بلدیات کے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بغیر اجازت شہر سے باہر پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close