کراچی(پی این آئی)پاکستان ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ قیمتی سامان اور 2 لاکھ روپے ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن عوامی خدمات میں پیش پیش ہے اور اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کو اس کا
قیمتی سامان اور رقم لوٹا دی۔مسافر سرسید ایکسپریس میں کراچی سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اپنا سامان ٹرین کے کاریڈور میں رکھ کر بھول گیا۔ریلوے پولیس کے مطابق اسپیشل ٹرین اسکاٹ یونٹ کے ملازموں نے مسافر کا سامان اپنی تحویل میں لیا اور تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیا۔پولیس نے مسافر سے رابطہ کر کے نقدی اور سامان درست مسافر کے حوالے کر دی، گمشدہ سامان میں 2 لاکھ روپے کیش بھی تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں