اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو پی ٹی ڈی سی میں نئی بھرتیوں سے روک دیا، زلفی بخاری کی تعیناتی کیسے ہوئی؟ جواب دیا جائے، پی ٹی ڈی سی ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کیس کی سماعت

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو پی ٹی ڈی سی میں مزید بھرتیوں سے روک دیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاق کا جواب نہ آنے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ وضاحت کریں کہ زلفی بخاری اورپی ٹی ڈی سی کیخلاف درخواستوں میں جواب جمع کیوں نہیں ہوا،عدالت نے

سیکرiٹری کابینہ ڈویژن 10 اگست کو ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی ڈی سی ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔وکیل ملازمین نے کہاکہ ملازمین کی برطرفی کے یکم اور7جولائی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جائیں،زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف درخواست میں جواب جمع نہ ہوسکا، جسٹس عامر فاروق نے وفاق کا جواب نہ آنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ وضاحت کریں کہ زلفی بخاری اور پی ٹی ڈی سی کیخلاف درخواستوں میں جواب جمع کیوں نہیں ہوا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو10 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close