اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف خود تو آئیں گے نہیں، حکومت کو عید کے بعد ان کولانا پڑے گا، پی ٹی آئی لیڈر نے حکومتی موقف واضح کر دیا، وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کہتے ہیں کہ نواز شریف خود تو آئیں گے نہیں، حکومت کو ان کی عید کے بعد واپسی کے لیے
اقدامات کرنے ہوں گے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نواز شریف صاحب کو فوراً واپس لانا ہو گا کیوں کہ شہباز شریف صاحب نے تو اپوزیشن کے ہاتھ آنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی پلان ہو رہی ہے، مسلم لیگ نون نے 2018ء میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا ہے کہ 2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 16 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2020ء کے اختتام پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 66 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں