سابق آئی جی پولیس کی اہلیہ کے ڈرائیور پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، شہری نے پولیس افسر کا بھائی ہونے کی دھمکی دی تھی

لاہور (پی این آئی) سابق آئی جی پولیس کی اہلیہ کے ڈرائیور پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، سابق آئی جی کی اہلیہ کے مطابق ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا کہ شہری کی گاڑی سے ٹکرا گئی، میرا ڈرائیور شہری کو گھر لے آیا کہ معاملہ ختم ہوجائے۔ خاتون کے مطابق شہری نے کہا وہ آر پی او شیخوپورہ کا بڑا بھائی ہے اس کو

نہیں چھوڑے گا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے گھر سے جاتے ہوئے ڈرائیور پر گاڑی چڑھائی، سابق آئی جی پولیس کی اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ شہری کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close