لوٹ مار کے راستے بند کر دیئے ہیں، دو برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی، عثمان بزدار نے بیان جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)لوٹ مار کے راستے بند کر دیئے ہیں، دو برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی، عثمان بزدار نے بیان جاری کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں

آئی ہے ۔سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، دوبرس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں ہے۔عثمان بزدار نے کرپشن کے خاتمے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کی لوٹ مارکی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے، لوٹ مار کے راستے بند کردیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہو رہی ہے ، ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا ہے ، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں