الحمد للہ، پاکستان میں کورونا کا جن قابو میں آنےلگا، گذشتہ 24 گھنٹے میں متاثرین کی تعداد اور ہلاکتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)الحمد للہ، پاکستان میں کورونا کا جن قابو میں آنےلگا، گذشتہ 24 گھنٹے میں متاثرین کی تعداد اور ہلاکتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5677 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد متاثر ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ دس ہزار 468 مریض

صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1332 کیسز رپورٹ ہوئے اور 38 افراد کا انتقال ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,523 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,469، اسلام آباد 14,701، آزاد جموں و کشمیر 1,937، گلگت بلتستان 1,878 اور پنجاب میں 90,816 کورونا مریض ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 41، سندھ میں دو ہزار 95، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close