اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوروناکے باوجود کسی منصوبے پر کام نہیں رکا۔ ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے۔سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک
منصوبوں کی پیشرفت سے مکمل طور پرمطمئن ہیں، چین وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم میں سستے گھروں کیلئے بھی 10 کروڑ ڈالر دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا مستقبل کے منصوبوں کی بہترین منصوبہ بندی کی ہے،سی پیک ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے،اس سے ملک میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہوگا۔ایم ایل ون منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا، شاہراہوں کا جال بچھے گا، اورنج لائن ٹرین منصوبہ قطعا سیاسی نہیں، ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، سوشیو اکنامک منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ بلوچستان اور سب سے کم حصہ پنجاب کا ہے، سی پیک کے حوالے سے جو ہو سکتا ہے کریں گے، غلط وعدے نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمن کی صدارت میں ہوا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا سی پیک ابتدائی طور پر بنیادی ڈھانچے اور توانائی پر مشتمل تھا، اب زراعت اور سیاحت کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، توانائی کے تمام منصوبوں میں کلیدی پیشرفت ہوگئی ہے، 1120 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 118 مسائل تھے جنہیں حل کیا اور اس کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ایم ایل ون منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا، شاہراہوں کا جال بچھے گا، اورنج لائن ٹرین منصوبہ قطعا سیاسی نہیں، ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، سوشیو اکنامک منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ بلوچستان اور سب سے کم حصہ پنجاب کا ہے، سی پیک کے حوالے سے جو ہو سکتا ہے کریں گے، غلط وعدے نہیں کریں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمن کی صدارت میں ہوا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا سی پیک ابتدائی طور پر بنیادی ڈھانچے اور توانائی پر مشتمل تھا، اب زراعت اور سیاحت کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، توانائی کے تمام منصوبوں میں کلیدی پیشرفت ہوگئی ہے، 1120 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 118 مسائل تھے جنہیں حل کیا اور اس کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں