وزیراعظم عمران خان! آپ کی کاوشیں دنیا کے لیے روشن مثال ہیں

اسلام آباد(پی این آئی )عالمی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن فار انوائرمنٹل لاءنے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کرکورونا وائرس بحران کے دوران حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔تفصیل کے مطابق عالمی تنظیم کا خط مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے آج کابینہ میں پڑھ کر بھی سنایا ۔جس میں لکھا ہوا تھا کہ مشکل

صورتحال میں آپ کی شجرکاری مہم ایک حیرت انگیز اقدام ہے، وزیر اعظم صاحب! آپ نے اپنے اقدامات سے بحران کی صورتحال کو مواقعوں میں بدل دیا۔خط میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کے پیش نظر آپ کا یہ انتہائی اہم اقدام ہے،وزیراعظم عمران خان! آپ کی کاوشیں دنیا کے لیے روشن مثال ہیں۔خط کے متن کے مطابق کورونا کی وبائی ایمرجنسی میں آپ نے لوگوں کو درخت لگانے کا باعزت روزگار فراہم کیا،عالمی ایمرجنسی میں گرین جابز سے لوگوں کو مالی اور ماحولیاتی فائدہ ہوا،وزیر اعظم عمران خان صاحب! آپ کے اقدام سے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد ملی۔وزیر اعظم صاحب ! موسمیاتی تبدیلی کا آپ کا ویژن قابل تعریف ہے، ہم پوری عالمی برادری کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دنیا کے کئی ممالک میں جنگلات آتشزدگی سے تباہ ہورہے ہیں،پاکستان میں آپ کے ویژن کے مطابق جنگلات کو بچایا اور درختون کو اگایا جارہا یے،امریکہ ،آسٹریلیا، انڈونیشیا اور برازیل جیسے ممالک میں جنگلات آتشزدگی سے تباہ ہورہے ہیں ،وزیر اعظم صاحب ! بلین ٹری سونامی منصوبہ بھی دنیا بھر کے لیے ایک اعلیٰ مثال ہے، اب بلین ٹری 10 بلین ٹری میں بدل گیا، یہ منمصوبہ ماحولیاتی تبدیلی مین مدد گار ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close