اسلام آباد (پی این آئی) بھارت میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، شاہی امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا کہ بھارت میں ذی الحج بدھ 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست کوہوگی۔تفصیلات کے مطابق شاہی امام دہلی جامع مسجد نے چاند کی شہادتیں موصول نہ ہونے پر اعلان کیا ہے کہ بھارت میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں
آیا۔ بھارت میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی۔اسی طرح بنگلادیش میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ بنگلادیش میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ماہر فلکیات، محکمہ موسمیات اور زونل کمیٹیوں کے ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کی مقامی زونل کمیٹیوں نے بھی چاند دیکھنے سے متعلق شہادتوں سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔ زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں دیں۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کے نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔جس کے باعث یکم ذی الحج بدھ 23 جولائی کو اورعید الا ضحی یکم اگست کو ہوگی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پیشگوئی کی ہےکہ عید لاضحیٰ 31 جولائی ہوگی۔ ان کے نزدیک ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے۔ اگر آج چاند نظر آگیا تو عید 31 جولائی کو ہوگی۔ واضح رہے دوسری جانب عرب ممالک میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔جس پر سعودی عرب کی سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 ذیقعدہ کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم گزشتہ روز سعودی عرب میں کہیں سے بھی رویت ہلال کی گواہی نہیں ملی جس کے بعد مملکت میں31 جولائی جمعہ کے روز عید الاضحیٰ کا اعلان کیا گیا ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو ذوالقعدہ کے30 دن مکمل ہوچکے ہیں اور بدھ کو ذی الحجہ کا آغاز ہو گا۔
ام القراء کیلینڈر کے مطابق 22 جولائی کو ذی الحج شروع ہو گا۔ 30 جولائی کو وقوف عرفہ اور جمعہ31 جولائی کو عید قربان منائی جائے گی اسی روز حجاج کرام قربانی کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں