اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے، میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے،اہلیہ کا دعویٰ، مطیع اللہ جان کی گاڑی کس حالت میں کہاں سے ملی؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے، میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے،اہلیہ کا دعویٰ، مطیع اللہ جان کی گاڑی کس حالت میں کہاں سے ملی؟ جانیئے، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے، اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ

لے گئے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے ، اہلیہ نے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیاکہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے ، میرے شوہر کی گاڑی جی سکس میں اسکول کے باہر کھڑی ملی، جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، واقعے کی تحقیقات کررہےہیں.خیال رہے بدھ کو مطیع اللہ جان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدے میں پیشی تھی، پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے انھیں ایک متنازع ٹویٹ پر نوٹس جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close