لاہور(پی این آئی)لاہور میں نوکریاں آ گئیں، عاصم سلیم باجوہ نے اورینج لائن ٹرین کے لیے سٹاف کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا، نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہمارے منصوبے میں شامل ہیں، خوشخبری دے دی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سینٹ کی سی پیک کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا لاہوراورنج لائن ٹرین
بہت جلد عوام کیلیے کھول دی جائے گی،اورنج لائن منصوبہ سیاسی نہیں،ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے ۔ممبرکمیٹی اسد اشرف نے سوال کیا کیا اورنج لائن سیاسی مسئلہ ہے؟اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہاگیا اورنج لائن ٹرین کاکچھ سول ورک رہتا تھا،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اورنج لائن منصوبے کیلیے 1600 افراد بھرتی کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی سربراہی میں سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا،سینیٹر شیری رحمان کی نے اجلاس میں ارکان کمیٹی اورشرکاکو ماسک پہنے اوردور بیٹھنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ احکامات ملے تھے کہ سی پیک اہم ہے ،کوئی پراجیکٹ رکنا نہیں چاہیے، آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ 100سے زائد پرمنصوبے سائن کیے، سستی بجلی کے لیے ہائیڈرل پاور پراجیکٹ لگانا ہمارا منصوبہ ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ نوجوانوں کو نوکریوں دینا ہمارے منصوبے میں شامل ہے،کوہالہ پاور پراجیکٹ پر گزشتہ ہفتے دستخط ہوئے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ آگے ہونے والے پراجیکٹس تھر میں ہوں گے،گواردر کا 400 میگاواٹ پراجیکٹ لیز مسئلے کی وجہ سے پھنسا ہوا تھا،خضداراور بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے مختلف منصوبے ہیں،وزیراعظم نے 17 بلین روپے سدرن گرڈ کے لیے منظور کیے،گواردر پورٹ پر بجلی ایران سے آ رہی ہے جس کے بہت سے مسائل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں