وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کی دہری شہریت، اثاثوں اور ٹیکس ریکارڈ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں آج زیر بحث آئے گا، وزیر اعظم عمران خان پوچھ گچھ کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کی دہری شہریت، اثاثوں اور ٹیکس ریکارڈ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں آج زیر بحث آئے گا، وزیر اعظم عمران خان پوچھ گچھ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا

جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے زریعے دو مقامات سے ہوگا جو کہ وزیر اعظم ہاؤس اور کابینہ ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگاجبکہ اجلاس میں معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دوہری شہریت پر بات ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کورونا وائرس پربھی غور ہوگا۔کابینہ ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کریگی، پانچ وزارتوں اور ڈویژنز کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کےلئے پیش ہونگے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سےٹریزری سنگل اکاؤنٹ رولز 2020 کابینہ میں پیش ہونگے جبکہ کمپنیز ایکٹ 2017 اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق لیمٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ۔انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ دوسرا ترمیمی بل میں مزید مجوزہ ترامیم اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ ضابطہ فوجداری کوڈ 1898 میں تحقیقاتی اختیارات میں ترمیم کا معاملہ ، منی لانڈرنگ کا قانون مزید سخت کرنے کےلئے نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 1997 میں ترمیم ایجنڈا کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن ایکٹ 2020 پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ نیشنل ہیلتھ ایمرجینسی رسپانس ایکٹ 2020 کی منظوری کابینہ کے ایجنڈا میں شامل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں